میری ڈائری کا ورق : عافیہ رائے

میری ھر تحریر سے پہلے لکھے گئے ان چار حروف کی کہانی کچھ اسطرح سے ھے کہ، جب ھائی اسکول میں شاعری اور اردو ادب پڑھنا شروع کیا تو مجھے بھی لکھنے کا شوق پیدا ھوا ، شاعری تو جوئے شیر لانے کے مترادف تھی کیونکہ اسکی باریکیاں اور رموز تحفہ خداوندی ھے اور میں ایک مصرع لکھنے کی قابلیت بھی نہ رکھتی تھی مگر دل کی تڑپ عروج پر تھی سو بہت ھمت کے ساتھ ایک مختصر کہانی لکھ کے “اخبار جہاں ” کو ارسال کر دی خوش قسمتی سے وہ چھپ بھی گئی اور خوشی کا عالم آج بھی یاد ھے۔۔۔ پھر جو ھمت بڑھی تو دو چار تحاریر اور لکھ بھیجیں مگر شاید معیار پر پوری نہ اترنے کے سبب اور قسمت نے یاوری نا کی، وہ اس جریدے کی زینت نا بن سکیں۔۔۔۔ تب اپنے اس شوق کی تسکین کے لئے میں نے ڈائری لکھنا شروع کی۔ جب انسان اپنے ارادے میں سچا ھو تو اللہ کی ذات وسیلہ پیدا کر دیتی ھے “ھم دوست” ایک ایسا پلیٹ فارم ھے جس نے پیاسوں کے لئے برسات کا کام کیا ھے جو ھر نئے لکھنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہا ھے۔ “ھوئے تم دوست جس کے ۔۔۔۔۔۔ ادھورا خواب کیوں ھو”

Leave a Reply