سندیپ مہیشوری نے یوٹیوب کیوں چھوڑا؟

سندیپ مہیشوری نے یوٹیوب کیوں چھوڑا؟

سندیپ مہیشوری دنیا کے بہت مشہور یوتھ اسپیکر ہیں، انکی مقبولیت دیکھیے کہ صرف یوٹیوب پر انکے دو کروڑ سبسکرائبرز ہیں، ہر وڈیو لاکھوں کی تعداد میں دیکھی جاتی ہے- انہوں نے یوٹیوب چھوڑ دیا مگر اپنا کام جاری رکھا ہے –

یوٹیوب چھوڑتے ہوئے آخری وڈیو میں کہا کہ جب میں نے سوچا تھا کہ لڑکے لڑکیوں کی رہنمائی اور مشاورت کا کام کرونگا تو اسی وقت طے کرلیا تھا کہ اس کام سے ایک روپیہ بھی نہیں کمانا ہے- بزنس الگ رکھونگا اور یہ کام خلوص دل اور شوق سے صرف نوجوانوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے کرونگا، اسی لئیے اپنا چینل مونیٹائز نہیں کیا – واضح رہے کہ دو کروڑ سبسکرپشن والے اس چینل کو مونیٹائز کرنےسے ماھانہ ڈیڑھ دو کروڑ روپے آسانی سے کمایا جاسکتا ہے – حال ہی میں یوٹیوب نے اعلان کیا کہ وہ پالیسی بدلتے ہوئے اب ایسے چینل پر بھی اشتہارات جاری کرے گا جن کے مالکان نے مونیٹائزیشن آن نہیں کی ہے اور ایسی صورت میں میں اشتہارات سے ہونے والی ساری آمدنی یوٹیوب خود رکھے گا-

سندیپ کو یہ منظور نہیں کہ جب انکے ناظرین انھیں سن رہے ہوں تو کوئی کچھ بیچنے کو انکی توجہ ہٹائے، آرٹیفیشیل انٹیلیجنس اور کوکیز استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے اشتہارات دکھائے- اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ یوٹیوب کا پلیٹ فارم چھوڑ دینگے اور sandeepmaheshwari.tv کے نام سے اپنے پلیٹ فارم پر روزانہ وڈیوز اور بات چیت اپلوڈ کرینگے، اس پر کوئی اشتہار نہیں ہوگا اور نہ ہی سبسکرپشن کی کوئی فیس لی جائے گی –

ایک بہادر اور بڑے آدمی کا بڑا اور بہادرانہ فیصلہ جو دنیا بھر کے لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اپنے اصولوں پر قائم رہو، دوسروں کے فری پلیٹ فارم سے جب تمہارے اصول ٹکرائیں تو ہمت اس پلیٹ فارم کو برا بھلا کہنے کی بجائے محنت کرکے اپنا پلیٹ فارم بناؤ اوراس کام کو اسی جذبے اور شوق سے جاری رکھو-

اس بھارتی یوتھ اسپیکر کی جرات، بے خوفی اور بے لوث خدمات کو ہم پاکستانی سیلوٹ کرتے ہیں۔

Leave a Reply