ہارے بغیر کوئی چیمپین نہیں بن سکتا .وزیراعظم پاکستان کا دعوٰی.

اس میں کوئی شک نہیں کہ سپورٹس میں ہار سے سبق سیکھنا چاہئے۔اور یہ بھی درست ہے کہ ہار سپورٹس مین کو اور مضبوط بناتی ہے۔
لیکن وزیراعظم کا یہ دعوٰی کہ ہارے بغیر کوئی چیمپین نہیں بن سکتا تاریخ کا چہرہ مسخ کر نے کے مترادف ہے۔تاریخ درجنوں ایسی مثالوں سےبھری پڑی ہے کہ انسان ہارے بغیر چیمپین بنے۔صرف چند مثالیں پیش خدمت ہیں۔

1۔ Mike Tyson ایک بھی فانٹ ہارے بغیر عالمی چیمپین بنا۔
2۔مشہور زمانہ گاماں پہلوان ایک بھی کشتی ہارے بغیر عالمی چیمپئن بنے اور زندگی بھر ناقابل شکست رہے۔
3۔قدیم دنیا کا جنگجو سکندر اعظم بغیر کوئی جنگ ہارے فاتح عالم بنا۔
4۔ ہمارے پیارے نبئ اکرم کوئی جنگ نہیں ہارے اور ان کے جانشین بھی کوئی جنگ ہارے بغیر اسوقت کی دنیا کی سب سے بڑی سلطنت تشکیل دینے میں کامیاب ہوئے۔

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے گزارش ہے کہ دعوے اور نصیحتیں کرنے سے پہلے کچھ سوچ لیا کریں۔

ائی ایچ بخاری جاپان سے

Leave a Reply