دنیا میں مختلف چیزوں کا دارومدار مختلف چیزوں پر ہوتا ہے، مختلف چیزیں مختلف چیزوں پر انحصار کرتی ہیں اور مختلف چیزیں ایسی ہیں جوکہ پوری حیثیت تو رکھتی ہیں مگر مختلف چیزوں کے سامنے ان کی حیثیت یا تو کم رہ جاتی ہے یا بالکل رہ نہیں جاتی اب ان چیزوں میں ایک چیز صِفر یعنی Zero بھی ہے۔
صِفر کے ساتھ سب سے پہلی اور بڑی نا انصافی یہ ہوئی کہ اس کا نام “صِفر” رکھا گیا جس سے مراد “خالی” یعنی “کچھ بھی نہیں” ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اس کے بغیر ریاضی بے نمک سالن کی طرح ہے یعنی ادھوری ہے۔ باقی 1 سے 9 تک کے ہندسوں کے سامنے صِفر کوئی اہمیت نہیں رکھتا حالانکہ انہی ہندسوں کے ساتھ اگر صِفر کا اضافہ کیا جائے تو کچھ یوں ہوگا۔
سب سے پہلے 1 کے ساتھ صِفر کا اضافہ کرتے ہیں یہ بن گیا 10 یعنی دس جوکہ پہلے ایک تھا مگر صِفر کے لگتے ہی یہ 1 سے بڑھ کر 10 بنا۔ اسی طرح 2،3،4،5،6،7،8،9 کی حیثیت بھی صِفر کے اضافہ سے بڑھتی جاتی ہے جتنے زیادہ صِفر لگتے ہیں ان ہندسوں کی حیثیت اتنی ہی بڑھتی جاتی ہے۔
اب یہ صِفر کے ساتھ کتنی نا انصافی اور زیادتی ہے کہ نام اس کا کچھ نہیں مگر کام اس سے گدھوں والا لیا جاتا ہے۔
1 کو سیدھا 10 ، 2 کو سیدھا 20، 3 کو سیدھا 30، 4 کو سیدھا 40، 5 کو سیدھا 50، 6 کو سیدھا 60، 7 کو سیدھا 70، 8 کو سیدھا 80 اور 9 کو سیدھا 90 بنا دیتا ہے وہ بھی صرف ایک ہی بار کے اضافہ سے۔
لِہٰذا “صِفر” ریاضی کا سب سے اہم ہندسہ ہے اور اگر میرا بس چلے تو میں تو اس کا نام ہی بدل دوں۔
Load/Hide Comments