ایران میں مظاہروں کا

ایران میں مظاہروں کا دائرہ کار مشہد و تہران تک پہنچ گیا

تہران:(ہم دوست نیوز) مہسا امینی کی موت کیخلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کا دائرہ کار شیراز ، مشہد اور دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں تک پھیل گیا ہے، ان پُرتشدد مظاہروں میں اب تک 133 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی تفصیلات کے مطابق ایرانی لڑکی مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کیخلاف ایران سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے، پُرتشدد مظاہروں نے ایران کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

احتجاج فسادات سے مختلف ہوتے ہیں ، ایرانی صدر

ایران میں مظاہروں کا دائرہ کار مشہد مقدس اور تہران سمیت کئی شہروں میں پھیل گیا ہے، تہران کی شریف یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات نے بھی گزشتہ کل احتجاج میں حصہ لیا ، اس دوران پولیس اور
مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا، برطانیہ ، امریکہ، اٹلی، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور نیدرلینڈز میں بھی ہزاروں افراد نے ایرانی مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

Leave a Reply