مسجد جہاں نما دہلی

مسجد جہاں نما دنیا کی مشہور مساجد میں سے ایک ہے ۔ یہ مسجد جامع مسجد دہلی کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ اس کی تعمیر 1656 میں مکمل ہوئی تھی ۔ اس مسجد کو مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروایا تھا ۔

اس مسجد پر اس وقت کے مطابق دس لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئی تھی ۔ اس مسجد کے صحن میں تقریبا پچیس ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں ۔

اس مسجد کی لمبائی 40 میٹر جب کہ اس کی چوڑائی 27 میٹر ہے ۔ اس مسجد کے دو مینار اور تین گنبد ہیں ۔ ہر مینار کی بلندی 41 میٹر ہے ۔

اس مسجد کے تین دروازے ہیں ۔ مشرقی دروازے کی 35 سیڑھیاں، جنوبی دروازے میں 33 اور شمالی دروازے میں 39 سیڑھیاں ہیں ۔

1948 میں جب نظام نواب میر عثمان علی خان سے اس مسجد کے صحن کی بحالی کے لیے پچھتر ہزار روپے کی درخواست کی گئی گی تو نظام نواب میر عثمان علی خان نے تین لاکھ روپے مسجد کو عطیہ دیا اور مسجد کو نئے طور پر بنانے کا حکم دیا ۔

Leave a Reply