اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر دنیا میں بھیجے ۔ انہوں نے نہ صرف لوگوں کو اللہ تعالی کی توحید کی دعوت دی بلکہ لوگوں کو ان کے مختلف پیشوں کے حوالے سے بھی ان کی راہنمائی کی ۔ کچھ انبیا کرام کے بارے میں ہم بتاتے ہیں کہ انہوں نے کون کون سا پیشہ اختیار کیا اور کس کس پیشے میں ہماری رہنمائی کی ۔
حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں آنے والے پہلے انسان ہیں ۔ حضرت آدم علیہ السلام نے کھیتی باڑی کو اپنا پیشہ بنایا۔
حضرت شیث علیہ السلام کپڑا تیار کرتے تھے اور انہوں نے کپڑے کی صنعت کی بنیاد رکھی ۔ کپڑے سے متعلق انسانیت کی رہنمائی کی ۔
حضرت ادریس علیہ السلام درذی کے کام سے منسلک تھے ۔ وہ کپڑوں کی کٹائی اور سلائی کرتے تھے ۔ دنیا کی پہلی سوئی حضرت ادریس علیہ السلام نے ایجاد کی ۔
حضرت نوح علیہ السلام بڑھئی تھے ۔ انہیں اللہ تعالی نے کشتی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ حضرت نوح علیہ السلام دنیا کے پہلے ماہر ملاح بھی ہیں ۔
حضرت صالح علیہ السلام اونٹوں کا کاروبار کرتے تھے اور اونٹنیوں کے دودھ کی تجارت کیا کرتے تھے ۔
حضرت داؤد علیہ السلام لوہے کا کاروبار کرتے تھے اور لوہے کے ہتھیار بھی بنایا کرتے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں
برکہ بنت ثعلبہ ، جنہیں دنیا حضرت ام ایمن کے نام سے جانتی ہے
حضرت موسی علیہ السلام تھے اور بکریاں چرایا کرتے تھے ۔
حضرت ہارون علیہ السلام ایک وزیر ہوا کرتے تھے ۔
حضرت شعیب علیہ السلام زراعت سے منسلک تھے ۔
حضرت ایوب علیہ السلام زراعت کے شعبے سے منسلک تھے آپ کھیتی باری کرتے تھے ۔
حضرت یوسف علیہ السلام زراعت کے پیشے سے منسلک تھے اور آپ نے دنیا کو زراعت کے حوالے سے ایک مرکزی نظام دیا ۔ خوراک کی کثرت کو ذخیرہ کرنے کا ذریعہ بھی آپ نے بتایا
حضرت اسحاق علیہ السلام سلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام بھی چرواہے تھے ۔
حضرت اسماعیل علیہ السلام ماہر شکاری اور ماہی گیر تھے تھے اس کے علاوہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کو 70 زبانوں پر عبور حاصل تھا ۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام ایک ماہر مترجم تھے ۔
حضرت لوط علیہ السلام تاریخ دان تھے ۔
حضرت داؤد علیہ السلام بہترین تاجر تھے ۔ آپ تجارت کیا کرتے تھے ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام ماہر تعمیرات تھے ۔ خانہ کعبہ آپ نے ہی تعمیر کیا تھا۔
حضرت سلیمان علیہ السلام نے پہلی بار پیتل کی کان کنی کی ۔ آپ ایک بادشاہ تھے ت۔
حضرت ذوالکفل علیہ السلام کھانہ پکانے میں ماہر تھے اور یہی ان کا پیشہ تھا ۔
حضرت زکریا علیہ السلام بڑھئی تھے۔
حضرت یونس علیہ السلام ماہی گیر جب کہ حضرت عزیر علیہ السلام کھیتی باڑی کرتے تھے ۔ لوگوں کو درختوں کی قلم کاری کرنا حضرت عزیر علیہ السلام نے سکھایا ۔
حضرت الیاس علیہ السلام کپڑا بنتے تھے دھاگے کے حوالے سے بھی آپ کو ماہر مانا جاتا ہے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایماندار اور صادق اور امین تاجر تھے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بکریاں بھی چرایا کرتے تھے ۔