" اللہ " نام اللہ تعالیٰ کا ذاتی اسم ہے

” اللہ ” نام اللہ تعالیٰ کا ذاتی اسم ہے

” اللہ ” نام اللہ تعالیٰ کا ذاتی اسم ہے ۔ باقی تمام اسمائے مبارکہ اللہ رب العزت کے صفاتی نام ہیں ۔ اس اسم مبارک کی برکت سے باطنی طہارت ، روحانی اطمینان اور سکون قلب نصیب ہوتا ہے۔ اس نام سے انسان کے ایمان کو تازگی ملتی ہے اور اللہ رب العزت پر یقین بھی پختہ ہوتا ہے ۔ نیز اس نام مبارک کی برکت سے حصولِ مقاصد میں آسانی ہوتی ہے اور مشکلیں حل ہو جاتی ہیں۔

جو شخص اس وظیفہ کو ’’یَا اللہ یَا ھو ‘‘ کے الفاظ سے ایک ہزار (1000) مرتبہ روزانہ پڑھا کرے گا ۔ اللہ رب العالمین اس شخص کو ایمان میں استحکام اور کامل یقین سے نواز کر معرفتِ عطا فرمائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ روحانی سکون اور سکون قلب بھی عطا فرما دے گا۔ عرفاء ، اولیاء کرام اور صوفیاء کرام اسی اسم پاک کا ورد سب سے زیادہ کیا کرتے تھے ۔ یہ ورد ہم انفرادی طور پر بھی کر سکتے ہیں اور اس ورد کو اجتماعی طور پر بھی کیا جا سکتا ہے ۔

اس اسم مبارک کا وظیفہ کرتے وقت ہمیشہ اس کے اوّل و آخر میں 11 ، 11 مرتبہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا چاہیے اور پھر اس کا ورد سو (1000) مرتبہ روزانہ کر نا چاہئے ۔اس سے آپ کے نیک مقاصد بھی حاصل ہوجائیں گے اور مشکلات بھی حل ہو جائیں گی ۔

اس وظیفہ کو آپ حسب ضرورت 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو اسے ہمیشہ کے لیے روزانہ کا معمول بھی بنا سکتے ہیں ، ان شاءاللہ تعالیٰ جتنا زیادہ اس وظیفے کا ورد کیا جائے گا اتنا ہی فائدہ حاصل ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں
جادو کے اثرات سے محفوظ رہنے کا انمول وظیفہ

Leave a Reply