اسمائے حسنیٰ العزیز کے فضائل

اسمائے حسنیٰ العزیز کے فضائل

اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی کے بے شمار فضائل و برکات ہیں ۔ ان اسمائے حسنیٰ کو پڑھنے سے انسان دنیا اور آخرت کی بھلائیاں ، نعمتیں راحتیں اور رحمتیں حاصل کر سکتا ہے ۔ اللہ رب العالمین کے ان اسمائے مبارکہ کی احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں بھی بے شمار اور ان گنت فضیلتیں بیان ہوئی ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے ان ناموں میں سے کسی ایک نام کا بھی ورد ہماری اور آپ کی دنیا و آخرت کو انتہائی بہترین بنا دیتا ہے ۔ اللہ رب العزت کے ہر نام کا الگ معنی الگ ، الگ الگ وظیفہ اور الگ الگ فضیلت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے 99 نام صفاتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام ” العزیز” بھی ہے ۔

العزیز کے معنی ہیں ۔ عزت، بزرگی اور غلبے والا ۔ العزیز بھی اللہ رب العزت کا نام مبارک ہے ۔ اس مبارک نم کا وظیفہ نصرتِ الٰہی حاصل کرنے کے لیے انتہائی بہترین ، کامل اور مجرب ہے ۔ یا عزیز کا وظیفہ کرنے کے بہت سے فوائد و تاثیرات ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں ۔ اس وظیفہ کو ہمیشہ کرنے والا انسان کبھی بھی کسی کا بھی کسی بھی صورت محتاج نہیں ہوتا۔ اگر کوئی انسان 40 روز تک مسلسل اس وظیفے کو 40 مرتبہ ہر روز پڑھے تو اللہ پاک اس انسان کو اپنی طرف سے قوت اور مدد عطا فرما دیتا ہے ۔

جو کوئی اس اسم مبارک کو 7 دن متواتر ہر روز 1000 بار پڑھے گا ۔ تو اس کے پڑھنے سے پڑھنے والے کا دشمن اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام و نامراد رہتا ہے اور پڑھنے والا اپنے دشمن کے شر سے محفوظ رہتا ہے ۔ اللہ تبارک رب العزت کے اس نام مبارک کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اس کا ورد کیجیے ۔ اس اسم مبارک کا ورد قبلہ کی طرف منہ کر کے ہر روز ایک سو (100) مرتبہ کر لیں ۔ اس وظیفہ کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 21 دن ، 11 دن، 40 دن یا پھر اس سے زیادہ عرصہ تک بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مناسب سمجھیں تو آپ اس عمل کو عمر بھر کے لئے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
یا سلام یا مومن کا وظیفہ

Leave a Reply