حضرت عبدیا لیل بن ناشب

حضرت عبدیا لیل بن ناشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عبدیا لیل بن ناشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم راحۃ العاشقین مراد المشتاقین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے جانثار صحابی اور اسلام کے وفادار مرد مجاہد ہیں ۔

حضرت عبدیا لیل بن ناشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غزوہ بدر ، غزوہ احد ، غزوہ خیبر سمیت تمام غزوات میں شرکت فرمائی اور بہادری کے عظیم کارنامے سر انجام دئیے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنو سعد بن لیث سے تعلق رکھنے والے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں شامل ہیں۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سلسلہ نسب یہ ہے ۔ حضرت عبد ياليل بن ناشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن غیره اللیشی ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنو عدی بن کعب کے حلیف تھے ۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ خلافت میں بھی اسلام کے لیے بہت سی خدمات انجام دیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلافت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آخر میں فوت ہوئے ۔ وقت وصال آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت زیادہ ضعیف ہو چکے تھے ۔

حضرت عتاب بن اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

Leave a Reply