جنرل نالج

جنرل نالج (210)

کس غزوہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے؟
جواب : غزوۂ احد میں نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے۔

فرض نمازوں کے علاوہ کون کون سی نماز کا ذکر قرآن الکریم میں آیا ہے؟
جواب : فرض نمازوں کے علاوہ نماز تہجد کا ذکر قرآن الکریم میں آیا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے زمانے میں جمعہ کی کتنی اذانیں ہوا کرتیں تھیں؟
جواب : رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے زمانے میں جمعہ کی ایک ہی اذان ہوا کرتی تھی، اور یہ وہ اذان ہے جس کو آج کل دوسری اذان کہا جاتا ہے ، یعنی جو اذان مؤذن امام کے سامنے کھڑے ہو کر دیتا ہے۔

جمعہ کے دن پہلی اذان کی ابتدا کب سے ہوئی تھی ؟
جواب : جمعہ کے دن پہلی اذان کی ابتدا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت سے ہوئی تھی ۔

کس نبی کو آسمانوں پر زندہ اٹھا لیا گیا تھا ؟
جواب : حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمانوں پر اٹھا لیا گیا تھا ۔

جنرل نالج (209)

Leave a Reply