حضرت کعب بن زید

حضرت کعب بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے جان ثار صحابی حضرت کعب بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کے وفادار مجاہد اور شجاع صحابی ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نسب نامہ کچھ یوں ہے ۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،بن زید ، بن قیس ، بن مالک ، بن کعب ، بن حارثہ ، بن دینار ، بن النجار، الانصاری النجاری ہے ۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں بھی میں شامل ہوئے تھے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سریہ منذر بن عمرو بئر معونہ کے غازی بھی ہیں ۔ سریہ منذر بن عمرو میں عامر بن طفيل نے مسلمانوں کے خلاف بنو سلیم کی مدد لی تھی اور مسلمانوں پر حملہ کر دیا تھا ۔ عامر بن طفیل نے بنو سلیم کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر حملہ کر کے مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ۔

مسلمانوں نے عامر بن طفیل کے ساتھ جنگ لڑی تھی مگر آخر میں تمام کے تمام مسلمان شہید ہو گئے تھے۔ ان مسلمانوں میں سے صرف ” حضرت کعب بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ “ ہی غازی ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمام شہداء میں سے صرف اکیلے ہی زخمی ہوئے تھے ۔ غزوہ خندق میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی شہید ہو گئے تھے ۔ اللہ تعالیٰ کی حضرت کعب بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بیشمار رحمتیں ، برکتیں اور راحتیں نازل ہوں ۔ آمین

یہ بھی پڑھیں
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ

حضرت کعب بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply