حضرت عمرو بن ایاس

حضرت عمرو بن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عمرو بن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم راحۃ العاشقین مراد المشتاقین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے جانثار اور وفادار ساتھی ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شریک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ انصار میں سے ہیں ۔ حضرت عمرو بن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غزوہ بدر ، غزوہ احد اور غزوہ خندق سمیت تمام غزوات میں شرکت فرمائی تھی

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام حضرت عمروبن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نسب یہ ہے ۔ حضرت عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ایاس ؛ بن عمرو ؛ بن غنم ؛ بن امیہ ؛ بن لوذان ؛ بن غنم الانصاری . آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دو بھائی حضرت ربیع بن ایاس بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ودفہ بن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی غزوہ بدر میں شریک تھے ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمتیں ، راحتیں اور برکتیں نازل ہوں حضرت عمروبن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دونوں بھائیوں اور نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر ۔

یہ بھی پڑھیں
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ

Leave a Reply