حضرت عمرو بن ابی عمرو

حضرت عمرو بن ابی عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عمرو بن ابی عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے جانثار مجاہد اور وفادار ساتھی ہیں ۔ حضرت عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر ، غزوہ احد ، غزوہ خندق ، غزوہ تبوک سمیت تمام غزوات میں شامل ہوئے ۔ حضرت عمرو بن ابی عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ مہاجر صحابی تھے ۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پورا نام حضرت عمرو بن ابو عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن شداد ؛ الفہری ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت حضرت ابو شداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر کے وقت 32 سال کے تھے ۔ حضرت عمرو بن ابو عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جنگ یمامہ میں بھی نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ختم نبوت پر پہرہ دیا ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 36 ہجری میں حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کے عہد خلافت میں وصال فرمایا ۔

یہ بھی پڑھیں
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عمرو بن ابی عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply