حضرت عمار کی شہادت

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوۂ بدر سے لے کر غزوۂ تبوک تک جس قدر اہم معرکے پیش آئے ان سب میں وہ جانبازی اور شجاعت کے ساتھ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے ہم رکاب رہے ۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت میں بھی تمام خونریز جنگوں میں بھی خوب دادِ شجاعت دیتے رہے ۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ یمامہ کی جنگ میں ان کا ایک کان شہید ہوگیا تھا ۔ جو ان کے سامنے ہی زمین پر پڑا ہوا تھا ، لیکن وہ بے پرواہی کے ساتھ دشمن پر حملے پر حملے کررہے تھے اور حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ جس طرف رخ کرتے تھے صفیں کی صفیں تہہ و بالا کردیتے تھے ۔

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت جنگِ صفین میں ہوئی تھی ۔ اس جنگ میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے شریک تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 9 صفر 37 ہجری میں شہادت پائی تھی ۔ اس وقت حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر مبارک 93 برس تھی۔ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز جنازہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پڑھائی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہجرت

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت” ایک تبصرہ

Leave a Reply