حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب 590 ء میں پیدا ہوئے۔ حضرت عقیل رَضی اللہُ عنہُ رسول اکرم راحتہ العاشقین ، مراد المشتاقین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ واصحابہ وبارک وسلم کے جلیل القدر صحابی اور چچا زاد بھائی بھی ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بڑے بھائی ہیں ۔ حضرت عقیل رضی اللہ عنہ اپنے چار بھائیوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں ۔ حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شمار آغاز اسلام کی نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے ۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غزوہ موتہ میں شرکت فرمائی ۔ جس کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نابینا ہو گئے تھے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 96 سال کی عمر پائی تھی ۔ آپ کے کئی بیٹے تھے جن میں سے حضرت مسلم ابن عقیل رضی اللہ عنہ سفیرِ حسین کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ۔ جن کو واقعہ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے یزید کے گورنر عبید اللہ ابن زیاد نے کوفہ میں بے دردی کر ساتھ شہید کر دیا تھا ۔ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے 96 سال کی عمر میں شہادت پائی تھی ۔

آپ رضی اللہ عنہ کا مکمل نام حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سلسلہ نسب یہ ہے حضرت عقیل رضی اللہ عنہ بن ابی طالب ؛ بن عبدالمطلب ؛ بن ہاشم ؛ بن عبدمناف ؛ القرشی الہاشمی ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ کا نام فاطمہ تھا ۔ آپ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سگے بھائی ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عمر میں بیس سال بڑے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت

Leave a Reply