حضرت عتبہ بن غزوان

حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شمار جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں ہوتا ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ابو عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھی۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام حضرت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے
آپ کی کنیت حضرت ابوعبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے ۔ حضرت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سلسلہ نسب یہ ہے: حضرت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن غزوان ، بن جابر بن وہب ؛ بن نسیب بن زید ؛ بن مالک بن الحارث ، بن مازن بن منصور ؛ بن عکرمہ بن خصفہ ، بن قیس بن عیلان ، بن مضر ۔

حضرت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان بزرگوں میں سے ہیں جنہوں نے ابتدا ہی میں داعی توحید کو لبیک کہا تھا، چنانچہ ایک مرتبہ انہوں نے اثنائے تقریر میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سابقین اسلام میں ان کا ساتواں نمبر ہے ۔

کفار مکہ کی ستم آرائیوں سے تنگ آکر حضرت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ملک حبش کی دوسری ہجرت میں شرکت فرمائی لیکن کچھ عرصہ کے بعد پھر واپس آ گئے، نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اس وقت تک مکہ میں موجود تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے جب مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی تو یہ بھی ایک مڈ بھیڑ میں موقع پاکر مسلمانوں سے مل گئے، اور مدینہ پہنچ کر حضرت عبداللہ بن سلمہ عجلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مہمان ہوئے ۔ یہاں حضرت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابودجانہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں باہم مواخات ہوئی۔

حضرت عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ احد اور دیگر غزوات میں آنحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وبارک وسلم کے ہمرکاب رہے۔ حضرت عمر کے عہد میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حیرہ فتح کیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 57 برس کی عمر میں وصال فرمایا ۔

حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ

Leave a Reply