حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبداللہ بن ابی غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے غزوہ احد میں آگے کے دو دانت جنہیں ثنیہ کہاجاتا ہے شہید ہو گئے تھے ۔ اس کے علاوہ بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تمام غزوات میں شرکت فرمائی تھی ۔
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شمار اکابرین صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں ہوتا ہے ، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے احادیث روایت کرتی ہیں ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ لکھنا جانتے تھے اور کبھی کبھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وحی بھی لکھتے تھے
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 12 ہجری میں وصال فرمایا ۔اللہ تبارک و تعالیٰ کی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمیت تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر بے شمار برکتیں اور رحمتیں نازل ہوں ۔ آمین