حضرت عبد اللہ بن سہیل

حضرت عبد اللہ بن سہیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت عبد اللہ بن سہیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابتدائی اسلام لانے والے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں شامل ہیں ۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ابوسہیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد کا نام سہیل اور والدہ کا نام فاختہ بنت عامر ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شجرۂ نسب یہ ہے: حضرت عبد اللہ بن سہیل ؛ بن عمرو بن عبد شمس ؛ بن عبد ودبن ؛ نصر بن مالک بن ، جبل بن عامر ؛ بن لوی ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ کا نام فاختہ تھا، نانہالی سلسلہ نسب کچھ یوں ہے ۔ فاختہ بنت عامر ، بن نوفل بن عبدمناف , بن قصی ۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ مکرمہ میں ایمان لائے اور سر زمین حبش کی دوسری ہجرت میں شرکت فرمائی ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حبش سے واپس آئے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد نے پکڑ کر مقید کر لیا اور سخت سے سخت اذیت پہنچائی، حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ظاہری طور پر اسلام کو خیر باد کہہ دیا ۔ غزوۂ بدر میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد شرک کی حمایت پر اپنے ساتھ لے گئے، لیکن انہیں کیا خبر تھی کہ جو دل نورِ ایمان سے ایک بار منور ہوچکا ہے وہ کبھی بھی تاریک نہیں ہو سکتا ؟ غرض میدان بدر میں جب حق اور باطل کے فدائی ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آرا ہوئے تو حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شرک کا ظاہری جامہ چاک کر کے آغاز جنگ سے پہلے ہی لوائے توحید کے نیچے آکر کھڑے ہو گئے ۔

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال

Leave a Reply