مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کے فوائد

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کے فوائد

مٹی کے برتنوں میں کھانا بنانے کی تاریخ بہت پرانی ہے ۔ لوگ شروع سے ہی مٹی کے برتنوں میں کھانا بنایا کرتے تھے ۔ اللہ تعالی نے انسان کو یہ خصوصیات دی ہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں سے مٹی کے ساتھ برتن بناتا ہے اور پھر انہیں اپنے استعمال میں لاتا ہے ۔

مٹی کے برتنوں میں کھانا بنانے کے بے شمار فوائد ہیں ۔ جن میں سے چند درج ذیل ہیں ۔

مٹی کے برتن سستے ہوتے ہیں اور یہ برتن کھانے کو نقصان بھی نہیں پہنچاتے ۔

مٹی کے برتنوں میں کھانا بنانے سے گھی اور تیل کم خرچ ہوتا ہے کیونکہ مٹی کے برتنوں میں کھانا ہلکی آنچ پر بنایا جاتا ہے ۔ اس لئے کھانے کے اندر موجود قدرتی تیل ضائع نہیں ہوتا اور ہم گھی یا آئل کم استعمال کرتے ہیں ۔

مٹی کے برتنوں میں قدرتی الکالائین موجود ہوتی ہے ۔ یہ الکا لائین کھانے کی تزابیت کو ختم کرتی ہے اور ہمارے کھانے میں میگنیشیم، کیلشیم، آئرن ،فاسفورس اور سلفر وغیرہ شامل ہو جاتے ہیں ۔

مٹی کے برتنوں میں کھانا بنانے سے کھانے میں موجود وٹامنز ضائع نہیں ہوتے اور کھانے کی غذائیت بھی محفوظ رہتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
اگر انڈہ ٹوٹ جائے تو اسے ضائع نہ کریں

مٹی کے برتن استعمال کرتے ہوئے کچھ احتیاطیں کرنی چاہئے ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مٹی کے وہ برتن جنہیں پالش کی گئی ہو انہیں استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ پالش کیے ہوئے مٹی کے برتنوں میں پالش کے کیمیکل موجود ہوتے ہیں ۔ جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ۔ لہذا برتن صرف وہی استعمال کریں جنہیں پالش نہ کیا گیا ہو ۔

Leave a Reply