جنرل نالج (102)

جنرل نالج (102)

حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم وسلم سلم کے وصال کا صدمہ برداشت نہ کر سکے اور وہ بھی وصال فرما گئے ۔حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ وہ واحد صحابی ہیں ۔جنہوں نے نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی زیارت نہیں کی ۔لیکن وہ پھر بھی صحابی ہیں ۔ سلطان الحدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لقب ہے ۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاؤں پر غزوہ بدر میں ایسا زخم آیا تھا کہ وہ عمر بھر لنگڑا کر چلتے رہے ۔

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام لانے کے بعد سب سے پہلے سریہ موتہ کی جنگ لڑی ۔ ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خالہ ہیں۔ شاعر رسول حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہیں ۔ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مؤذن رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کہا جاتا ہے ۔

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مزار استنبول میں ہے ۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال حمص میں ہوا ۔ جنگ یرموک میں مسلمانوں کے سپہ سالار حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ۔

یہ بھی پڑھیں
جنرل نالج (101)

3 تبصرے “جنرل نالج (102)

Leave a Reply