عطا آباد جھیل وہ واحد جھیل ہے جو موسموں کے ساتھ اپنا رنگ بدلتی ہے ۔
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوفہ شہر کی بنیاد رکھی تھی۔
سپریم کورٹ پاکستان کی پہلی خاتون جج کا نام جسٹس عائشہ ملک ہے ۔
کلر کہار جھیل ضلع چکوال میں واقع ہے ۔
حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کا لقب امین الامت ہے ۔
قرآن پاک میں الله تعالیٰ کے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر سب سے زیادہ آیا ہے۔
قرآن پاک میں واقعہ معراج کا ذکر 2 بار آیا ہے ۔
قرآن کا موضوع انسان ہے ۔
پہلی بارش ناصر کاظمی کی تصنیف ہے ۔
آدھی بات بانو قدسیہ کی تصنیف ہے ۔
اُردو کی سب سے پہلی نثری کتاب سب رس ہے ۔
پشتو زبان کے 20 لہجے ہیں ۔
پاکستانی زبانوں کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
الف نون کمال احمد رضوی کا مشہور ڈرامہ ہے ۔
علامہ اقبال نے عربی کی تعلیم مولوی میر حسن سے حاصل کی ۔
برصغیر میں قرآن پاک کا ترجمہ سب سے پہلے سندھی زبان میں ہوا ۔
پنجابی شاعر شاہ حسین کا مزار کس لاہور میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
جنرل نالج (135)
“جنرل نالج (136)” ایک تبصرہ