جنرل نالج (207)

جنرل نالج (207)

قرآن حکیم میں ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ کتنی مرتبہ آئی ہے ؟
جواب : قرآن کریم میں ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ 114 بار آئی ہے۔

کون سی سورہ مبارکہ’’ بسم اللہ ‘‘ سے شروع نہیں ہوتی ہے؟
جواب : سورۂ التوبہ شریف ’’ بسم اللہ ‘‘ سے شروع نہیں ہوتی ہے۔

کون سی سورہ میں ’’بسم اللہ‘‘ 2 بار آئی ہے؟
جواب : سورۂ النمل میں ’’بسم اللہ‘‘ 2 بار آئی ہے۔

قرآن کریم میں کتنی بار لفظ قرآن دہرایا گیا ہے؟
جواب : قرآن الکریم میں لفظ قرآن 70 مرتبہ دہرایا گیا ہے۔

قرآن الکریم کی سب سے بڑی سورہ مبارکہ کون سی ہے ؟
جواب : قرآن الکریم کی سب سے بڑی سورہ مبارکہ ، سورۃ البقرہ ہے ۔

قرآن الکریم کی سب سے بڑی آیت مبارکہ کون سی سورہ میں موجود ہے ؟
جواب : قرآن الکریم کی سب سے بڑی آیت مبارکہ سورۃ البقرہ میں (آیت نمبر ۲۸۲ ) موجود ہے۔

قرآن الکریم میں سب سے افضل رات کون سی بیان کی گئی ہے؟
جواب : قرآن الکریم میں سب سے افضل رات شب قدر بیان کی گئی ہے۔

جنرل نالج (206)

Leave a Reply