جنرل نالج

جنرل نالج (208)

کون سی سورہ مبارکہ کو ’’ عُروس القرآن‘‘ کہتے ہیں؟
جواب :سورۃ الرّحمٰن کو ’’ عُروسُ القرآن‘‘ کہتے ہیں۔

کون سی سورہ مبارکہ ’’ایک تہائی‘‘ قرآن کے برابر ہے؟
جواب : سورۃالاخلاص ’’ ایک تہائی‘‘ قرآن پاک کے برابر ہے۔

کون سی سورتوں کو معوذتین کہا جاتا ہے؟
جواب : سورۃ الفلق، سورۃ الناس کو مُعوذتین کہا جاتا ہے ۔

قرآن مجید نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر ایک مرتبہ اترا یا پھر تھوڑا تھوڑا ؟ ۔
جواب : قرآن مجید نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر تھوڑا تھوڑا نازل ہوا، کبھی ایک آیت ، کبھی 2 یا 4 آیتیں، کبھی ایک سورہ، جیسی ضرورت ہوتی گئی ویسے اتر تا گیا۔

حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا عام لباس کیسا ہوتا تھا؟
جواب : حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا عام لباس لنگی، قمیص، ٹوپی ، عمامہ اور چادر ہوتا تھا۔

حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے کتنے حج اور کتنے عمرہ کئے گئے ۔
جواب : حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے 1 حج اور 4 عمرہ کئے۔

جنرل نالج (207)

Leave a Reply