جنرل نالج

جنرل نالج (209)

قرآن کریم میں کل کتنے انبیاء کا تذکرہ آیا ہے؟
جواب : قرآن کریم میں 25 انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ آیا ہے ۔

قرآن کریم میں سب سے زیادہ کس نبی کا نام مبارک آیا ہے؟
جواب : قرآن کریم میں سب سے زیادہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام آیا ہے۔

حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا کیا نام ہے؟
جواب : حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا نام حضرت نعمان بن ثابت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ ہے۔

اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام بتائیں ، جن کے موت کی وجہ سے عرش بھی ہل گیا تھا؟
جواب : وہ صحابی حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ، جن کے موت کی وجہ سے عرش بھی ہل گیا تھا۔

اس صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام بتائیں ، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا (غسیل الملائکہ)؟
جواب : حضرت حنظلہ بن ابی عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرشتوں نے غسل دیا تھا۔

مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے بآواز بلند قرآن الکریم کی تلاوت کرنے والے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام بتائیں ؟
جواب : مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے بآواز بلند قرآن الکریم کی تلاوت کرنے والے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں ۔

جنرل نالج (208)

Leave a Reply