انسانی تاریخ کا سب سے لمبا سفر کون سا ہے ؟
جواب : انسانی تاریخ کا سب سے لمبا سفر ، سفر معراج ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے 3 شعراء کے نام بتائیں ؟
جواب : نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے صحابی حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔
غزوۂ بدر میں مسلمانوں کے لشکر کی تعداد بتائیں ؟
جواب : غزوۂ بدر میں مسلمانوں کے لشکر کی تعداد 313 ہے ۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے اپنی زندگی میں کس کی نماز جنازہ غائبانہ طور پر پڑھائی ہے؟
جواب : حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے اپنی زندگی میں صرف ملک حبشہ کے بادشاہ نجاشی کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی ہے کیوں کہ اُن کو نماز جنازہ کے بغیر دفن کردیا گیا تھا۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قیامت کے نزدیک نزول کہاں ہوگا؟
جواب : حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول قیامت کے نزدیک دمشق میں ہوگا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے 2 بیٹوں کے نام بتائیے؟
جواب : حضرت ابراہیم علیہ السلام کے 2 بیٹوں کے نام حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام ہیں۔
حضرت یوسف علیہ السلام کے والد کا نام بتائیے؟
جواب : حضرت یوسف علیہ السلام کےوالد ماجد کا نام حضرت یعقوب علیہ السلام ہے ۔