جنرل نالج

جنرل نالج (212)

ان شہید کا نام بتائیں ، جن کو حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے سید الشہداء کا لقب دیا تھا ؟
جواب : حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے سید الشہداء کا لقب دیا تھا۔

ہجری کیلنڈرکا سلسلہ کب سے شروع ہے ؟
جواب : ہجری کیلنڈرکا سلسلہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت سے شروع ہوا تھا ۔

قافلہ ہجرت محمدیہ کتنے افراد پر مشتمل تھا ؟
جواب : اافلہ ہجرت محمدیہ 4 لوگوں پر مشتمل تھا۔

حمد کسے کہتے ہیں ؟
جواب : وہ اشعار جو اللہ رب العزت کی تعریف میں لکھے گئے ہوں انہیں حمد کہتے ہیں ۔

نعت کس کو کہتے ہیں ؟
جواب : وہ اشعار جو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی تعریفوں میں لکھے جاتے ہیں ان کو نعت کہتے ہیں۔

امہات المومنین کن خواتین کو کہا جاتا ہے ؟
جواب : حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ازواج مطہرات کوامہات المومنین کہا جاتا ہے ۔

جنرل نالج (211)

Leave a Reply