جنرل نالج

جنرل نالج (213)

وہ کون سی دعا ہے جس کو پڑھنے کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم سے مچھلی نے حضرت یونس علیہ السلام کو اپنے پیٹ سے باہر نکال دیا تھا؟
جواب : وہ دعاء{ لا اله الا انت سبحانک انی کنت من الظالمين} ہے۔

حضرت یوسف علیہ السلام نے کس ملک میں حکومت کی تھی ؟
جواب : حضرت یوسف علیہ السلام نے مصر میں حکومت کی تھی۔

حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد کس کے مکان میں قیام فرمایا تھا؟
جواب : حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مکان میں قیام فرمایا تھا۔

ہندوستان کے اس مشہور محدث کا نام بتائیں ، جس نے بخاری کی اہم شرح لکھی ہے؟
جواب : مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمت اللہ تعالیٰ علیہ۔

مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمت اللہ تعالیٰ علیہ کی بخاری کی شرح کا نام بتائیں ؟
جواب : مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمت اللہ تعالیٰ علیہ کی بخاری کی شرح کا نام فیض الباری ہے۔

ان شہید کا نام بتائیں جنہیں حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے سید الشہداء کا لقب دیا تھا ؟
جواب : حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے سید الشہداء کا لقب دیا تھا۔

ہجری کیلنڈر کا سلسلہ کب شروع ہوا تھا ؟
جواب : ہجری کیلنڈر کا سلسلہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت سے شروع ہوا تھا ۔

جنرل نالج (212)

Leave a Reply