وہ کون سی پہاڑی ہے جس پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ٹھہری تھی؟
جواب : وہ جودی پہاڑی ہے، جس پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ٹھہری تھی اور یہ پہاڑی ترکی میں ہے۔
اس خلیفہ کا نام بتائیں ، جنہوں نے احادیث مبارکہ کو جمع کرنے کا خاص اہتمام کیا؟
جواب : حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہیں ، جنہوں نے احادیث مبارکہ کو جمع کرنے کا خاص اہتمام کیا تھا ۔
اس تحریک کا نام بتائیں ، جس میں آزادی کے لیے ریشمی کپڑوں پر خطوط لکھے گئے تھے؟
جواب : اس تحریک کا نام تحریکِ ریشمی رومال ہے ۔
حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے تین معجزوں کو بتائیں ؟
جواب : قرآن الکریم ، واقعہ معراج، شق القمر ( یعنی چاند کے ٹکڑے ہونا)۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے 3 معجزوں کو بتائیں ؟
جواب : اللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم سے مردوں کو زندہ کرنا، مادر زاد اندھوں کو بینائی دے دینا اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے کوڑھیوں کو اچھا کردینا۔
سب سے زیادہ احادیث مبارکہ کس صحابی سے مروی ہیں؟
جواب : سب سے زیادہ احادیث مبارکہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہیں۔
سب سے زیادہ احادیث کس صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہیں؟
جواب : سب سے زیادہ احادیث مبارکہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہیں۔