جنرل نالج

جنرل نالج (215)

حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے مشہور صحابی کا نام بتائیں ؟
جواب : حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی شان میں اشعار کہنے والے مشہور صحابی رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا نام حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے۔

کون سے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سید القراء کہا جاتا ہے؟
جواب : حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سید القراء کہا جاتا ہے۔

قادسیہ کی جنگ میں مسلمانوں کے سپہ سالار کون سے صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے؟
جواب : قادسیہ کی جنگ میں مسلمانوں کے سپہ سالار حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔

دور نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں مدینہ منورہ کے ارد گرد آباد 2 یہودی قبائل کے نام بتائیے؟
جواب : دور نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں مدینہ منورہ کے ارد گرد 2 یہودی قبائل تھے، جن کے نام یہ ہیں ۔ بنو قریضہ، بنو نظیر۔

حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کس صحابی نے خرید کر آزاد کر دیا تھا؟
جواب : حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خرید کر آزاد کر دیا تھا۔

قرآن کریم کی سب سے بڑی سورۃ مبارکہ میں کتنی آیات ہیں؟
جواب : قرآن الکریم کی سب سے بڑی سورت میں ۲۸۶ /آیات مبارکہ ہیں۔

قرآن کی اس آیت مبارکہ اور سورہ مبارکہ کا نام بتائیے جس میں وضو کے ۴/ فرائض بیان کئے گئے ہیں؟
جواب : سورۃ المائدہ، آیت نمبر ۶/میں وضو کے ۴/ فرائض بیان فرمائے گئے ہیں۔

جنرل نالج (214)

Leave a Reply