بنجوسہ جھیل

بنجوسہ جھیل

بنجوسہ جھیل

راولاکوٹ سے بیس کلو میٹر دور پونچھ ، آزاد کشمیر میں واقع ایک مصنوعی جھیل ہے ۔ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے ۔ اس جھیل کی سطح سمندر سے بلندی 6499 فٹ ہے ۔

یہاں سردیوں میں درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ سے بھی نیچے آ جاتا ہے ۔ دسمبر اور جنوری میں شدید برف باری ہوتی ہے ۔ جبکہ یہاں کا موسم گرمیوں میں خوشگوار ہوتا ہے ۔ اس جھیل کے اردگرد موجود پہاڑ اور جنگل اس جھیل کے حسن میں اور بھی اضافہ کر دیتے ہیں ۔

یہ پاکستان کا بہت ہی خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ اس کے دلکش نظارے سبزہ زار اور نیلا پانی بھی سیاحوں کے لئے سکون کا باعث بنتا ہے ۔ یہاں پر سیاح آنے کا سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل

یہاں پر صفائی کا ناقص انتظام اس جھیل کی خوبصورتی پر پر داغ بنتا جا رہا ہے ۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر اس کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اس جھیل کو دیکھنے کے لئے لوگ اس لیے بھی آتے ہیں کیونکہ یہاں پر رہائش اور کھانے پینے کی بہترین سہولیات موجود ہیں

Leave a Reply