وادی شگر

وادی شگر

وادی شگر بلتستان پاکستان کی ایک وادی ہے ۔ یہ وادی 170 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے ۔ سلسلہ کوہ قراقرم کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے ۔ اس وادی کو دریائے شگر سیراب کرتا ہے ۔ یہ پہلے ضلع سکردو کی ایک تحصیل ہوا کرتا تھا ۔ لیکن اب یہ خود ایک ضلع ہے ۔

یہ وادی انتہائی خوبصورت اور دلکش ہے ۔ یہ قدرتی مناظر ، ٹھنڈے چشموں اور آبشاروں ، سر سبز کھیت اور بلند و بالا چوٹیوں کی سر زمین ہے ۔ یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز، جفا کش اور بہادر ہیں ۔ یہاں کے لوگوں کا پیشہ کاشتکاری اور مویشی پالنا ہے ۔ یہاں کے میوے دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ سیب ، بادام ، اخروٹ ، آلوبخارا ، شہتوت ، انگور ، ناشپاتی اور خوبانی دنیا بھر میں مشہور ہے ۔

اس وادی کو دریائے شگر سیراب کرتا ہے ۔ یہ دریا دریائے سندھ کا ایک معاون دریا ہے ۔ بلتورو گلیشیر اور بیافو گلیشیر کے پگھلنے سے حاصل ہونے والا پانی دریائے شگر میں آتا ہے ۔

وادی شگر میں ایک قلعہ بھی ہے ۔ جسے قلعہ شگر کہا جاتا ہے ۔ یہ قلعہ 17 ویں میں تعمیر کیا گیا ۔ اس قلعہ کو مقامی راجا خاندان اماچہ خانان نے تعمیر کروایا تھا ۔

وادی شگر میں ایک قدیم مسجد بھی ہے ۔ اسے مسجد امبوڑک شگر کہا جاتا ہے ۔ اس مسجد کی تعمیر ایرانی مبلغ اسلام میر سید ہمدانی کے ساتھ منسوب ہے ۔ اس مسجد کو یونیسکو نے ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
وادی کالام

2 تبصرے “وادی شگر

Leave a Reply