ناران بالاکوٹ سے 75 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ یہ جگہ سیاحوں کے لیے انتہائی اہم جگہ ہے۔ یہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ ناران کا سب سے خوبصورت مقام جھیل سیف الملوک ہے ۔ یہ جھیل 2.7 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ۔ اس کے چاروں طرف پہاڑ ہیں ۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اس کی سیر کے لیے آتے ہیں ۔ ناران کے ساتھ ساتھ دریائے کنہار بھی بہتا ہے ۔ ناران میں 5 ماہ برف باری ہوتی ہے ۔ اس علاقے کا شمار دنیا کے حسین ترین علاقوں میں ہوتا ہے ۔
جھیل سیف الملوک :
جھیل سیف الملوک ناران پاکستان میں واقع ہے ۔ یہ جھیل 3224 میٹر/10578 فٹ کی بلندی پر وادی کاغان میں واقع ہے ۔ یہ انتہائی خوبصورت جھیلوں میں سے ایک جھیل ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اس جھیل کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں ۔ ملکہ پربت اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس جھیل میں پڑتا ہے تو یہ جھیل اور بھی خوبصورت اور دلکش ہو جاتی ہے ۔ یہ جھیل سال کے 6 مہینے برف سے جمی رہتی ہے۔
دریائے کنہار :
دریائے کنہار پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی ناران میں لولو سر جھیل سے شروع ہوتا ہے اور ملکہ پربت، مکڑا چوٹی ، جھیل سیف الملوک اور وادی کاغان کا پانی سمیٹتا ہوا دریائے جہلم سے جا ملتا ہے۔ اس دریا کے پانی میں عمدہ قسم کی ٹراؤٹ مچھلی پائی جاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
وادی گوجال