وہ فٹ بال اسٹیڈیم

وہ فٹ بال اسٹیڈیم جہاں سے ریل گاڑی بھی گزرتی ہے ۔

سلوواکیہ: دنیا میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم ایسا بھی ہے ۔ جہاں باقاعدہ ٹرین کی پٹڑی بچھی ہوئی ہے اور وہاں سے دخانی (اسٹیم) انجن والی ٹرین گزرتی ہے۔

سلوواکیہ میں شوقیہ کھلاڑیوں کا ایک فٹ بال کلب ٹی جے ٹیٹران سیئرنی بیلوگ کے نام سے قائم ہے۔ اس میدان میں تواتر سے فٹبال مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس قصبے کی آبادی صرف 5100 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہاں کی اکثریت فٹ بال کی شوقین ہیں۔

فٹ بال کلب اور اسٹیڈیم کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحوں میں بھی بے حد مقبول ہے ۔ 2015 ء میں یہاں کی ایک ویڈیو بنائی گئی تھی جو بے حد مقبول ہوئی ۔ یہاں ایک دخانی ٹرین ہے جو موسمِ گرما میں سیاحوں کو لے کر عین اسٹیڈیم کے درمیان میں سے گزرتی ہے۔

1990 ء میں اس ریلوے پٹڑی کی مرمت کی گئی اور اس کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا ۔ جس کے بعد سے اب تک یہ ٹرین اسٹیڈیم کے ایک کنارے سے داخل ہوتی اور دوسرے کنارے سے باہر نکل جاتی ہے۔

سلوواکیہ کا یہ علاقہ خوبصورت سر سبز پہاڑوں پر واقع ہے اور ٹرین سے ان پہاڑوں کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

اس ٹرین کا کل سفر 17 کلومیٹر طویل ہے اور یہ کئی تفریحی مقامات سے گزرتی ہے۔ لیکن ریل گاڑی جب جب میدان سے تیز سیٹی بجاتی ہوئی گزرتی ہے تو اس دوران تمام کھلاڑی اپنی تمام تر توجہ اپنے کھیل پر ہی مرکوز رکھتے ہیں لیکن تماشائی ٹرین کو دیکھ کر ہاتھ ضرور ہلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
ماں بیٹا ایک ہی جگہ سے آرمی افسر بن کر نکلے، دلچسپ واقعہ

وہ فٹ بال اسٹیڈیم جہاں سے ریل گاڑی بھی گزرتی ہے ۔” ایک تبصرہ

Leave a Reply