عجائب گھر عمر کوٹ

عجائب گھر عمر کوٹ

صحرائے تھر کے خوب صورت اور تاریخی شہر عمر کوٹ کا عجائب گھر قلعہ عمر کوٹ کے اندر واقع ہے ۔ جو 1968ء میں قائم کیا گیا ہے ۔ اس لحاظ سے یہ 50 سال پرانا عجائب گھر ہے۔ وقفے وقفے سے اس میوزیم کو پھیلایا گیا ہے اور 2006ء میں اس کو ایک نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا تھا جو بنیادی طور پہ 3 گیلریوں پر مشتمل ہے۔

اہلِ ذوق کے لیے اس میوزیم میں دل چسپی کی بہت سی چیزیں ہیں ، جن میں مغل دور کی بندوقیں ، سکے ، تلواریں ، ڈھالیں ، تیر کمان ، زرہ بکتر ، شاہی فرمان ، قلمی نسخے ، تصاویر اور خطاطی کے شاندار نمونے شامل ہیں ۔ جب کہ دیواروں پر تھرپارکر کی تصویریں بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ جب کہ اس میوزیم میں سندھ کی ثقافت کو بھی ہائی لائیٹ کیا گیا ہے۔

گوڑکھتری سٹی میوزیم

Leave a Reply