حضرت عبید بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں شامل ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبیلہ اوس سے تعلق ہے۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پورا نسب نامہ یہ ہے ، حضرت عبيد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، بن مالك بن سواد ؛ بن كعب الانصاري ؛ الظفری ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ابوالنعمان ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غزوہ بدر میں حضرت عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب ، حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبد المطلب اور نوفل کو ایک چوتھے قیدی کے ساتھ اسیر بنایا تھا ، جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی بارگاہ میں پہنچے تو نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ ان کے قیدی بنانے میں تیری ایک بزرگ فرشتے نے مدد کی ہے ۔
“حضرت عبید بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ” ایک تبصرہ