قبر میں تلاوت قرآن پاک کرنے والا شخص
ایک دن ایک آدمی قبرستان کے پاس سے گزر رہا تھا کہ اسے قرآن پاک کی تلاوت کی آواز آئی ۔ اس آدمی نے ادھر ادھر دیکھا کہ آخر تلاوت کر کون رہا ہے ۔ لیکن اسے کوئی بھی شخص تلاوت کرتا ہوا نظر نہ آیا ۔ اس شخص نے آواز کی سمت چلنا شروع کیا ۔تو آگے چل کر دیکھا کہ ایک قبر کے اندر ایک مردہ تلاوت قرآن پاک کر رہا ہے ۔
اس شخص نے اس مردہ سے پوچھا کہ میں نے تو سنا تھا کہ مرنے کے بعد کوئی عمل نہیں ہو سکتا ۔آپ تلاوت قرآن پاک کیسے کر رہے ہیں ؟ اس مردے نے جواب دیا۔ جب انسان قبر میں آ کر اپنے تینوں سوالوں کا صحیح جواب دے دیتا ہے۔ تو پھر فرشتے اس مردے کو کہتے ہیں کہ ۔جو چیز بھی دنیا میں پسند تھی ۔ وہی اب قبر میں قیامت تک کرتے رہو ۔
یہ بھی پڑھیں
گنہگار انسان کی مغفرت کیسے ہوئی ؟
مردے نے کہا کہ مجھے دنیا میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا بہت اچھا لگتا تھا ۔ یہ میرا محبوب کام تھا ۔اس لئے میں قبر میں بھی قرآن پاک کی تلاوت کر رہا ہوں ۔ مردہ کہنے لگا میں اب تک قبر میں ستر ہزار قرآن پاک تلاوت کر چکا ہوں ۔ آپ ایسا کریں کہ مجھ سے ستر ہزار قرآن پاک لے لیں ۔ اور اس کے بدلے میں مجھے ایک بار سبحان اللہ کہہ کر دے دیں ۔
اس آدمی نے مردے کی یہ بات سن کر کہا کہ یہ کیا آپ مجھے ستر ہزار قرآن پاک دے کر مجھ سے ایک سبحان اللہ لے رہے ہیں ۔ یہ تو تمہارے لئے گھاٹے کا سودا نہیں ہے ؟ تم اتنا سستا سودا کیوں کر رہے ہو ؟ اس مردے نے جواب دیا کہ جناب آپ لوگوں کا ایک بار سبحان اللہ کہنا قبر میں ستر ہزار قرآن پاک پڑھنے کے برابر نہیں ہے ۔ لہذا آپ مجھ سے ستر ہزار قرآن پاک لے لیں ۔اور اس کے بدلے میں مجھے ایک بار سبحان اللہ کہہ کر دے دیں ۔
2 تبصرے “قبر میں تلاوت قرآن پاک کرنے والا شخص”