لاجواب کر دیا

لیکن ایک عورت نے مجھے بھی لاجواب کر دیا

ایک عالم کا کہنا ہے کہ مجھے زندگی میں آج تک کسی نے لاجواب نہیں کیا لیکن ایک عورت نے مجھے بھی لاجواب کر دیا ۔ وہ عالم کہتا ہے کہ ایک دن ایک عورت ، ایک تھال کو کپڑے سے ڈھانپے ہوئے لے کر جا رہی تھی تو میں نے اس سے پوچھا ! تھال میں کیا ہے ؟ وہ عورت بولی ! اگر بتانا ہی ہوتا تو پھر ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی ؟

عالم کہتا ہے کہ اس عورت نے مجھے شرمندہ کر ڈالا اور میں اسے کوئی جواب نہ دے سکا ۔ وہ عالم کہتا ہے کہ میں نے عورت کے اس جواب سے یہ بات سیکھی کہ اگر ایک انسان حقیقت میں غلط ہے لیکن ہمارے سامنے اپنے ساتھ اچھا برتاؤ کا رہا ہے تو پھر ہمیں اس کا اچھا برتاؤ چھوڑ کر اس کا برا چہرہ تلاش نہیں کرنا چاہیے ۔ کیونکہ اگر اس نے اپنا برا چہرہ ہی دکھانا ہوتا تو ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ کبھی نہ کرتا ۔

وہ عالم کہتا ہے کہ جیسے اللہ تعالی ہماری پردہ پوشی کرتا ہے ۔ ویسے ہی ہمیں دوسروں کی پردہ پوشی کا بھی خیال رکھنا چاہیے ۔ کیونکہ ہم بھی لوگوں کے سامنے اپنا ایک رخ چھپا کر دوسرے رخ کے ساتھ ہی پیش آ رہے ہوتے ہیں ۔ لوگ اگر ہمارے گناہ اور ہماری سیاہ کاریاں دیکھ لیں تو کبھی ہم سے بات کرنا گوارا نہ کریں ۔ اس لیے کوشش کریں کہ جو جیسے ہمارے سامنے پیش آرہا ہے اسے ویسا ہی رہنے دیں اور اس کے چھپے ہوئے اعمال نامے کو چھپا ہوا ہی رہنے دیں ۔

یہ بھی پڑھیں
تمہارا خون بول رہا ہے تم نہیں

Leave a Reply