انسان کا چہرہ جتنا چاہے خوبصورت ہو اگر اس کے چہرے پر چھائیاں نمودار ہوجائیں تو پھر یہ چہرے کا حسن اور دلکشی برباد کر دیتی ہیں ۔ اس سے چہرے کی ساری دلکشی اور حسن ختم ہو جاتا ہے ۔ چھائیوں کی زیادہ تر وجوہات وٹامن سی اور ای کی کمی ہوتی ہے ۔ آئلی چیزوں کا استعمال بھی چھائیوں کا سبب بنتا ہے ۔
اگر آپ کے چہرے پر چھائیاں یا سیاہ دھبے بننا شروع ہوں تو درج ذیل ٹوٹکا آزما کر آپ ان چھائیوں سے بروقت نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
آدھے لیموں کا رس لے کر اس میں ایک چمچ چینی شامل کرکے مکس کرلیں اور پھر اسے چھائیوں پر لگائیں ۔ ہفتے میں دو بار ایسا کرنے سے چھائیاں بالکل ختم ہو جائیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں
انار کے چھلکوں سے فائدہ اٹھائیں
تازہ لیموں کا رس لے کر چھائیوں پر مساج کریں اور اسے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ پھر گرم پانی سے دھو لیں ۔ دن میں دو سے تین بار یہ عمل ضرور کریں اور تین مہینے تک یہ عمل جاری رکھیں ۔
“چہرے کی چھائیاں دور کرنے کا انتہائی آسان ٹوٹکا” ایک تبصرہ