لونگ کے وہ فوائد

لونگ کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

لونگ کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

لونگ کو عام طور پر کھانوں میں مصالحوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. لیکن دراصل یہ ایک جڑی بوٹی بھی ہے ۔ جس سے بے شمار بیماریوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے ۔ اسے لوگ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ۔

سردی میں ہونے والے کھانسی ، زکام ، نزلہ اور گلے کے درد وغیرہ سے لونگ کی مدد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

کھانسی کو ختم کرنے کے لیے لونگ کو ایک توے پر بھون لیں اور پھر اسے پیس کر شہد میں ملا کر کھا لیں ۔ اس سے آپ کی کھانسی ختم ہو جائے گی ۔

دانتوں یا مسوڑھوں میں درد ہو تو لونگ کو دانت کے نیچے رکھ کر دبائیں ۔ اس سے دانت کا درد ختم ہو جائے گا ۔ مسوڑوں کا درد ختم کرنے کے لیے لونگ کا عرق پئیں ۔ اس سے آپ کے دانت اور مسوڑے بھی مضبوط ہوں گے اور منہ کی صفائی بھی ہوگی ۔ کیوں کہ لونگ منہ کے اندر موجود جراثیم کو بھی ختم کرتی ہے اور منہ کی اندر ہونے والی سوزش اور جلن سے بھی نجات دلاتی ہے ۔

منہ کو صحت مند اور تندرست رکھنے کے لیے لونگ سے بنے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش استعمال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں
ادرک کی چائے سے شوگر کنٹرول کریں

اگر کسی کو ہچکی آرہی ہو تو اسے چاہیے کہ کچھ دانے لونگ کے کھا لیں ۔ اس سے اس کی ہچکی بند ہو جائے گی ۔

جہاں میٹھا ہوتا ہے وہاں چیونٹیاں ضرور آ جاتی ہیں اگر آپ چیونٹیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ تو اپنے کچن میں یا میٹھے والی چیز کے پاس لونگ رکھ دیں ۔ اس سی چیونٹیاں کبھی بھی میٹھے کے پاس نہیں آئیں گی ۔

Leave a Reply