گھریلو ٹوٹکے (11)

گھریلو ٹوٹکے (11)

گھریلو ٹوٹکے (11)

اگر آپ سبز پتوں والی سبزیوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ایک برتن میں پانی ڈال کر اس میں لیموں کے چند قطرے اور برف کی کچھ ڈلیاں ملا دیں ۔ اس سے سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ دیر تک محفوظ رہ سکتی ہیں ۔

اگر آپ سوپ یا یخنی سے چکنائی ہٹانا چاہتے ہیں تو سوپ اور یخنی کو بنا کر فریج میں رکھ دیں ۔ چکنائی کی ان کے اوپر تہہ بن جائے گی ۔ آ پ اس تہہ کو اتار دیں ۔ اور یخنی کو دوبارہ گرم کرکے استعمال کر لیں ۔

اکثر خواتین کباب بنا کر فریج میں رکھ دیتی ہیں ۔ جو آپس میں انتہائی برے طریقے سے چپک جاتے ہیں ۔ جنہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اگر کباب کو آپس میں چپکنے سے بچانا ہو تو کسی بڑی ٹرے میں کباب کو تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھ دیں ۔ جب یہ اچھی طرح فریز ہو کر سخت ہو جائیں تو انہیں ٹرے سے الگ کرکے کسی پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ لیں ۔ اس طرح یہ کباب آپس میں کبھی بھی نہیں چپکے گے ۔

یہ بھی پڑھیں
گھریلو ٹوٹکے (10)

نوڈلز بنانے کے بعد نوڈلز آپس میں چپک جاتی ہیں ۔ نوڈلز کو آپس میں چپکنے سے بچانے کے لئے نوڈلز جس پانی میں ابال رہے ہوں ۔ اس ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا آئل ڈال دیں ۔ اور جب چھلنی سے نوڈلز میں سے پانی نکالنے لگیں۔ تو نوڈلز کے اوپر تھوڑا سا ٹھنڈا پانی بہا دیں ۔ اس طرح نوڈلز آپس میں نہیں چپکیں گی ۔

گھریلو ٹوٹکے (11)” ایک تبصرہ

Leave a Reply