گھریلو ٹوٹکے (127)

گھریلو ٹوٹکے (127)

اگر آپ کے چہرے کی جلد کے مختلف مسائل مثلاً کیل مہاسوں ، جھریوں ، سیاہ حلقوں ، چھائیوں، سفید دھبوں ، بے رونق اورخشک جِلد سے پریشان ہیں تو اب فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ آپ کے ان تمام مسائل کا حل صرف زعفران میں پوشیدہ ہے ۔ آپ ان مسائل سے چھٹکارے کے لیے مختلف طریقوں سے زعفران کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ جو خواتین رنگ گورا کرنے کی تمنا رکھتی ہیں ۔ ان کے لیے بھی زعفران ایک بہترین انتخاب ہوتا ہے۔ یہ جلد کو نم رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی حفاظت بھی کرتا ہےاور جلدکی رنگت بھی نکھارتا ہے ۔ دودھ اور زعفران کا ماسک چہرے کو سفید اور بے داغ کرنے کے لئے سب سے مقبول ہے ۔ دودھ میں رنگت نکھارنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو داغ دھبوں ، جھریوں، چھائیوں، کیل مہاسوں اور گہرے نشانات کو ختم کر دیتی ہیں ۔

اس ماسک کو تیار کرنے کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ۔

ایک چوتھائی کپ ۔۔۔۔۔۔۔ پانی
زعفران کے تنکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5 سے 6 عدد
خشک دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ

اس ماسک کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے ۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں اور ہاتھوں اور چہرے پر لگا لیں۔

تقریباً 20 منٹ کے لئے اسے ایسے ہی چھوڑ دیں۔

20 منٹ کے بعد صاف اور سادہ پانی سے اپنا چہرہ اور ہاتھ دھولیں۔

اس فیس ماسک کو اپ ہفتے میں 3 بار ضرور استعمال کریں ۔ اس سے آپ کی رنگت جلد نکھر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
گھریلو ٹوٹکے (126)

گھریلو ٹوٹکے (127)” ایک تبصرہ

Leave a Reply