گھریلو ٹوٹکے (203)

گھریلو ٹوٹکے (203)

چہرے کے بال صاف کرنے کے لئے پانی میں نمک ملا کر سوتی کپڑے سے اس کو چہرے پر مل لیں ۔ صرف ایک ہفتہ استعمال کرنے سے ہی چہرے کے بال ختم ہو جائیں گے ۔

تھوڑے سے آملہ اور سکاکائی لے کر رات بھر کے لئے کچے دودھ میں بھگو دیں ۔ صبح سر میں اچھی طرح لگائیں خشک ہونے پر بال دھو لیں ۔ کچھ عرصہ تک اس عمل کو اچھی طرح دہرانے سے سفید بال سیاہ ہو جائیں گے

6 عدد بادام گاجر کے جوس کے ساتھ ہر روز استعمال کریں ۔ چند دن کے استعمال سے ہی دماغی کمزوری دور ہوجائے گی اور حافظہ بھی بہت تیز ہوجائے گا ۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے لیموں سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے ۔ تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں لیموں کا رس اچھی طرح مکس کر لیں اور اس محلول میں اپنے پاؤں کو 15 منٹ کے لئے ڈبو کر رکھ دیں ۔ 3 سے 4 دن تک اس عمل کو مسلسل دہرائیں ۔ اس سے پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی ۔

پکے ہوئے ٹماٹر کا تازہ جوس لے کر چھوٹے بچوں کو دن میں 3 بار دینے سے بچے صحت مند ، چست اور توانا ہو جاتے ہیں ۔

گھریلو ٹوٹکے (202)

Leave a Reply