گھریلو ٹوٹکے (205)

گھریلو ٹوٹکے (205)

خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ناخن صحت مند ، لمبے اور مضبوط ہوں لیکن اکثر یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے کہ کمزور ہونے کی وجہ سے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں ۔ ہم آپ کو اپنے ناخنوں کو مضبوط کرنے اور ٹوٹنے سے محفوظ رکھنے کے لئے کچھ مفید باتیں بتاتے ہیں۔

خواتین گھر میں ہی برتن دھوتی ہیں اور زیادہ پانی لگنے کی وجہ سے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں لہذا برتن دھوتے وقت ربر کے دستانوں کا استعمال ضرور کریں ۔ دستانوں کی وجہ سے انگلیاں اور ناخن خراب نہیں ہوں گے اس طرح آپ کے ناخن بھی ٹوٹنے سے بچ جائیں گے۔

آپ کو چاہیے کہ ناخنوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے کے لئے کیسٹر آئل سے ناخنوں کی مالش کریں ۔ اس کی وجہ سے ناخنوں کی نشوونما بہتر ہو جائے گی اور وہ ٹوٹنے سے بھی محفوظ رہیں گے۔

کچھ لوگوں کو ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور اگر آپ بھی ناخن چباتے ہیں تو فوری طور پر اس عادت سے نجات حاصل کر لیں ۔ ہمیشہ اپنے ساتھ ناخن تراشنے والا آلہ رکھیں اور جب بھی ناخن چبانے لگیں تو پھر اس آلے سے انہیں تراشنے لگ جائیں ، کچھ ہی دنوں میں آپ کو اس عادت سے مکمل نجات مل جائے گی۔

اگر آپ کو نیل پالش لگانا پسند نہیں ہے تو پھر ٹرانسپیرنٹ نیل پالش کا استعمال کریں کیوں کہ اس طرح ناخن ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے۔

ناخنوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ وٹامنز اور منرلز کی کمی ہے لہذا میگنیز اور وٹامن اے والی غذائیں استعمال کریں کہ یہ دونوں چیزیں ناخنوں کی صحت کے لئے بے حد مفید ہوتی ہیں۔

گھریلو ٹوٹکے (204)

Leave a Reply