سویٹر پر نکلے روؤں

سویٹر پر نکلے روؤں کی صفائی کیسے کی جائے ؟

سوئیٹر سوتی ہو یا پھر اونی ، ان پر روئیں نکل آتے ہیں ۔ اگر ایسا ہو تو آپ درج ذیل طریقوں سے روئیں کی صفائی کر سکتی ہیں ۔

روئیں والے کپڑے کو لے کر اس کو سیدھا کر کے چاروں طرف سے کھینچ لیں تاکہ کپڑے میں شکنے نہ آنے پائے ۔ اب ایک الیکٹرک شیونگ مشین لیں ، اور اس کو ہلکے ہاتھ کے ساتھ کپڑوں میں لگائے روؤں کی سمت کی جانب چلائیں ۔

کپڑے کو مضبوطی سے پکڑ لیں تا کہ اس میں شکنیں نہ ہوں ، اب ایک ریزر لے کر کپڑے میں لگے روؤں کی مختلف سمتوں میں آہستگی کے ساتھ استعمال کریں ۔ ریزر کو آہستگی سے ٹیرھا کرکے سویٹر کے دھاگوں کو کاٹیں تاکہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے اتنی زیادہ روئیں صاف ہو جائے ۔

کاٹن ٹیپ لے کر اس کے کچھ حصے کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں ۔ اس ٹیپ کے چپکنے والے حصے کو کپڑے کی سمت میں لگائیں اور اپنی انگلیوں کی مدد سے اس کو زور سے دبائیں ۔ اس کو کپڑے کے مختلف سمتوں کی جانب نکال لیں اور یہی عمل بار بار دہرائیں جب تک کہ سارے روئیں ختم نہیں ہوجائیں ۔

گھریلو ٹوٹکے (232)

Leave a Reply