گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے (235)

اگر بچوں نے رنگوں سے دیوار کو خراب کردیا ہے تو اس کا بہت ہی آسان حل موجود ہے. اس لیے رنگوں سے آلودہ دیوار پر ہیئرڈرائیر کی گرم ہوا ڈالیں اور اس کو کپڑے سے صاف کر لیں ، کچھ ہی دیر میں کریون بالکل صاف ہوجائے گا.

اگر فرنیچر پر خراشیں آجائیں اور بدنما لگ رہی ہیں تو ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار خراشوں پر لگائیں۔ اب ٹوتھ پیسٹ کو انگلی کی مدد سے ان پر گھمائیں۔ اس طرح خراشیں غائب ہوجائیں گی آخر میں گیلا تولیہ پھیر کر اس کو صاف کرلیں ۔

کپڑوں اور بیگ کی زپ اکثر اوقات پھنس جاتی ہے اور پھر ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ اس کا انتہائی آسان حل یہ ہے کہ پوری زپ پر صابن پھیر لیں یا پھر موم بتی کا موم گہرائی تک رگڑ لیں ۔ اب زپ آسانی سے کھل اور بند ہو سکتی ہے۔

بارش کے بعد کھڑکیوں کے شیشوں پر بہتے ہوئے پانی کے نشانات باقی رہ جاتے ہیں۔ ان کا بہترین علاج سرکہ ہے۔ سرکہ لگانے سے یہ داغ فوری غائب ہو جاتے ہیں۔ آپ اسی نسخہ کو عینک صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں.

گھریلو ٹوٹکے (234)

Leave a Reply