سفید سرکہ کی ایک لیٹر بوتل میں میں چند لیموؤں کا رس یا نارنگی کے چند چھلکے ڈال کر 2 ہفتے کے لئے رکھ دیں ۔ پھر اس مکسچر کو کسی اسپرے بوتل میں آدھا سرکہ اور آدھا پانی ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں ۔ اب اس سے باتھ روم ، بیڈ روم ، کچن کے فرش اور دیوار پر لگے ہوئے ٹائل کے داغ دھبوں پر لگائیں ، یہ صاف ہو کر فرش بالکل نئے جیسے ہو جائیں گے اور ایک مسحور کن خوشبو پورے گھر میں پھیل جائے گی ۔
فرش پر لگے داغوں کو صاف کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا ضرور آزمائیں ۔ آدھا کپ سفید سرکہ ، 2 کھانے کا چمچ لکویڈ سوپ ، آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور 2 گیلن تیز گرم پانی اور چند قطرے کسی بھی خوشبودار آئل کے شامل کر کے گھر کے فرش کو صاف کر لیں ، یہ بلکل نئے جیسا محسوس ہوگا اور فرش مہکنے لگے گا ۔