کائی اور پھپوندی کی صفائی

کائی اور پھپوندی کی صفائی کے لئے

ایک کپ پانی ، ایک کپ سفید سرکہ ، 1 چائے کا چمچ لکویڈ سوپ اور چند قطرے پودینے کا تیل شامل کر کے ان سب کا مکسچر تیار کر لیں ۔ یہ صفائی کے دیگر محلول سے کئی گناہ بہتر صفائی کرے گا اور ساتھ ہی پودینے کی خوشبو سے کیڑے مکوڑے ، چیونٹیاں ، لال بیگ اور چوہوں سے گھر محفوظ رہے گا ۔

کافی عرصے تک اگر گھر کے مختلف حصوں کی صفائی نہ کی جائے یا گھر کے کسی حصے میں دھوپ کا گزر نہ ہو اور پانی وغیرہ جمع رہے تو کائی اور پھپوندی پھیلنے لگ جاتی ہے ۔ ایسے فرش کی صفائی کے لئے لیموں کا رس اور بیکنگ پاؤڈر دونوں کو ہم وزن ملا لیں جس قدر آپ کو درکار ہے ۔ اب اس کو متاثرہ جگہوں پر چند گھنٹوں کے لئے لگا دیں اور پھر پانی سے دھو لیں ۔

ایک کپ ماوتھ واش کو ایک لیٹر گرم پانی میں مکس کر کے اس سے فرش کی صفائی کریں ، یہ محلول جراثیم کا خاتمہ کر دے گا اور فرش بالکل صاف ستھرا اور چمک دار ہو جائے گا ۔

نارنگی کے چھلکوں اور لیموں سے فرش چمکائیں

Leave a Reply