قدرتی اجزا سے تیار کردہ بلیج کو بنانے کے لیے ایک صاف خشک خالی بوتل میں 3 چائے کے چمچ آلو کا پاؤڈر، 3 چائے کے چمچ لیموں کے چھلکے کا پاؤڈر، 3 چائے کے چمچ آملہ کا پاؤڈر اور ایک چوتھائی کھانے کا چمچ ہلدی شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کر لیں۔
استعمال کا طریقہ:
سب سے پہلے اپنے چہرے کو خوب اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں، اب ایک پیالے میں 2 چمچ دہی لے لیں اور اس میں آدھا بلیچ کا پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس کو اپنے چہرے ، ہاتھوں اور گردن پر لگائیں ، 20 منٹ تک ایسے ہی لگا رہنے دیں پھر ہلکے ہاتھ سے دائروں کی صورت میں چہرے کا مساج کر لیں پھر سادہ اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اور چہرے کو دھونے کے بعد فوراً کسی بھی مؤسچرائزر کا استعمال ضرور کریں۔ بہترین نتائج کے لیے ہر روز رات سونے سے پہلے اس کو استعمال کریں ۔