مسلّط فرما دے

اے اللہ! تو اپنے کتّوں میں سے ، کسی کتّے کو اس پر مسلّط فرما دے

اے اللہ! تو اپنے کتّوں میں سے ، کسی کتّے کو اس پر مسلّط فرما دے

ایک مرتبہ اسلام کے شدید ترین دشمن ابو لہب کے بیٹے عتیبہ نے بارگاہ نبوت میں حاضر ہو کر نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی شان میں گستاخی کی ۔ یہاں تک کہ اس بد بخت نے بدزبانی کرتے ہوئے نبی کریم خاتم النبیین رحمۃٌ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلَّم پر حملہ کر کے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے مقدس پیراہن کو بھی پھاڑ ڈالا ۔

اس بد زبان ، بد بخت گستاخ کی بے ادبی سے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے قلبِ اطہر پر انتہائی رنج و صدمہ گزرا ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے جوشِ غم میں زبانِ مبارک سے یہ الفاظ فرمائے۔ جس کا مفہوم ہے کہ ۔ َاے اللہ! تو اپنے کتّوں میں سے ، کسی کتّے کو اس پر مسلّط فرما دے ۔

چنانچہ جب ابولہب اور اس کا بیٹا عتیبہ دونوں تجارت کے لئے ایک قافلہ کے ساتھ ملکِ شام گئے ۔ تو رات کے وقت مقام زرقا میں ایک راہب کے پاس ٹھہر گئے ۔ راہب نے ان قافلے والوں کو بتایا کہ یہاں بہت زیادہ درندے ہیں ۔ اس لئے تمام لوگ ذرا ہوشیار ہو کر سونا ۔ یہ سُن کر ابو لہب کے اوسان خطا ہو گئے ۔ اس نے قافلے والوں سے کہا کہ اے قافلے والوں ! تم سب جانتے ہو کہ محمد (صَلَّی اللّٰہ تعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم) نے میرے بیٹے عتیبہ کے لئے ہلاکت کی دعا کی ہے ۔ لہٰذا تم لوگ اپنا تمام تجارتی سامان اکٹھا کر کے ایک جگہ پر رکھو ۔ اور اس سامان کے اوپر عتیبہ کا بستر لگا دو ۔ اور ہاں تم سب لوگ اس کے ارد گرد سو جانا تاکہ عتیبہ درندوں کے حملے سے محفوظ رہ سکے ۔

چنانچہ قافلہ والوں نے ابو لہب کی بات مانتے ہوئے عتیبہ کی حفاظت کا پورا پورا بندوبست کیا ۔ لیکن رات کے وقت جب قافلے والے سو گئے تو اچانک ایک شیر آیا ۔ شیر سب لوگوں کو سونگھتے ہوئے کُود کر عتیبہ کے بستر پرپہنچا ۔ شیر نے وار کر کے عتیبہ کے سر کو چبا ڈالا ۔ جب صبح لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو لوگوں نے شیر کو بہت تلاش کیا مگر کچھ بھی پتا نہیں چل سکا کہ یہ شیرکہاں سے آیا تھا اور کدھر چلا گیا؟ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ حضورسیدِ عالَم نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے گستاخوں کو نیست ونابود فرمائے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں
وہ لوگ جو کردار کی بلندیوں پر پہنچے

Leave a Reply